Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول دلتوں سے رشتہ ہموار کرنے کی کوششوں میں مصروف

0

کولکاتا،12اکتوبر: اتر پر دیش کے ہاتھرس میں ایک کمسن دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد بہیمانہ طور پر اس کے قتل کو لے کر بنگال کی بر سر اقتدار پارٹی ترنمول کے او بی سی کیٹو گری کے لیڈر نے دلت مقبوضہ گاو¿ں جنگل محل میں پارٹی کی سپریمو کی تحریک سے ایک بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا۔ ترنمول کانگریس کے اس پسماندہ طبقے کے لیڈر نے ریلی کا تسلسل بر قرار رکھتے ہوئے ریاست کے پچھڑے طبقے علاقوں میں اسٹریٹ کارنر احتجاج کو پلیٹ فارم کے ذریعہ فروغ دیتے ہوئے اتر پر دیش میں دلت طبقے خاص کر بی جے پی کی ریاست اتر پر دیش میں ان کے حال زار کو کھل کر بیان کرنا شروع کر دیا ہے۔
جنگل محل کے دلت لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ہی اس نے دلت مقبوضہ علاقے میں اپنی احتجاجی مہم کا آغاز کیا ہے۔ گر چہ یہ سات دنوں سے چل رہا ہے اور آئندہ دنوں میں بھی یہ مہم پورے زور وشور سے جاری رہے گا۔ اس مہم کے ذریعہ ہم لوگ دلت کی استصواب رائے کی اہمیت و قوت کو بتائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ ان کی حالت بی جے پی کے آنے کے بعد کیا ہوگی۔ اتر پر دیش کے ہاتھرس میں ان کے فرقے کے ساتھ جو کچھ ہوا کیا وہ یہی یہاں دہرانا چاہیں گے۔ جھاڑ گرام ضلع کے گوپی ولبھ پوری میں ترنمول کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے چورامنی مہاتو نے اس کی توثیق کی۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق جو کچھ ہاتھرس میں ہوا ہے وہ اب یہاں کبھی نا ہو۔ اگر ایسا ہوا تو بی جے پی یہاں بھی دلت کی زندگی کو تباہ و برباد کر دے گی اسی لئے دلت اپنی ووٹنگ طاقت پر نظر ثانی کریں۔
جنگل محل جو جغرافیائی لحاظ سے جھاڑ گرام، پرولیا ،م بانکوڑہ اور مغربی مدنا پور ضلع کے خاص الخاص حلقے میں یہاں کے دلت ووٹ کے 40فیصد حکومت سازی میں نمایاں رول ادا کر تا ہے۔ اب ترنمول پارٹی نے2019 میں لوک سبھا پر مقبوضہ تمام پانچ سیٹوں کو پھر سے واپس لینے کے لئے ہاتھرس کو پوری طرح شدت سے پیش کرنے کا ارادہ کر چکا ہے۔ ترنمول پارٹی نے دلت علاقوں میں ترقیاتی کام کر کے بھی اپنا چھا نقش ان کے دلوں پر ثبت کیا ہے۔
پرولیا کے رکن اسمبلی شانتی رام مہاتو کا بھی کہنا ہے کہ ہم لوگ دلت کی گھنی آبادی والے علاقے میں بھی بھاجپا کی خونی تصویریں دکھا رہے ہیں تا کہ دلت ذاتی ان فسادی پارٹی کے جنگل میںنہ پھنسے اب ترقیاتی کاموں کے سبب شیڈول کا سٹ و شیڈول ٹرائب ترنمول کی کو ششوں کی سراہنا بھی کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.