کولکاتا،29جولائی:ترنمول کانگریس نے بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کو روکنے کے لئے اپنی مہم تیز کردی ہے ، جس کے تحت حال ہی میں حکمراں جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر ‘سوجا بنگالیہ بولچی’ مہم چلائی گئی ہے۔ ۔ اس مہم میں ایک حصے کے طور پر ، ترنمول کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے ممبر ڈیریک او برائن نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹویٹر اور دیگر فورمز پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ذریعے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ اس میں ترنمول رہنما نے 53 ہزار کروڑ روپے کے بقایا جات کی بات اٹھائی ہے جو مرکزی حکومت نے بنگال کو ادا کرنا ہے۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے اس کے بارے میں سوچنے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی تین دن قبل وزیر اعظم مودی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ریاست کا مرکز پر مختلف مد میں 53000 کروڑروپے بقایا ہے جو تاحال موصول نہیں ہوئے۔اس کے علاوہ انہوں نے جی ایس ٹی پر 4000 کروڑ روپئے واجب الادا ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔ممتا نے وزیر اعظم سے اپیل کی تھی کہ وہ اس بقایا رقم کو فوری طور پر دلوانے کی اپیل تھی تاکہ کرونا کی وبا سے زیادہ موثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔
Comments are closed.