کولکاتا،4،ستمبر:مرشدآباد ضلع کے بہرم پور میں پھر سے سیاسی ہلچل شروع ہوگئی۔ اسمبلی الیکشن سے قبل لوگ سیاسی پناہ گزیں کی تلاش میں پھر رہے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت پارٹی تبدیل کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مرشدآباد جو کہ کانگریس پارٹی کے قبضے میں ہوا کرتی تھی مگر اب کانگریس کے بیشتر لیڈروں کا ترنمول میں شامل ہونے کی وجہ سے ترنمول بھی وہاں اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے۔ ترنمول چھوڑ کر اب لوگ واپس کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ آج بہرم پور کے کانگریس ایم پی ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میں 350 ترنمول ورکرس نے کانگریس کا پرچم تھاما۔ اس موقع پر کانگریس کے قد آور لیڈر ادھیر چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ پھر سے پورا ضلع کانگریس کی گرفت میں ہوگا۔
Comments are closed.