Take a fresh look at your lifestyle.

بھاجپا و ترنمول حامیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ تشدد کے خلاف ترنمول ایم پی کا دھرنا

شر ی رام پور :7دسمبر : شری رام پور میں بھا جپا اور ترنمول کے درمیان زبردست تصادم ہوا ۔ جبکہ ترنمول نے بھاجپا کے پرتشدد حفاظتی عملے کے خلاف لاٹھی چلانے کا الزام بھی عائد کیا۔ بھاجپا کی اس تشددپسند حرکتوں کے خلاف ترنمول کے ایم پی کلیان بنرجی دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق رات آٹھ بجے کے قریب بلبھ پور کے ایک ریائشی مکان سے بھاجپا کے لیڈر کبیر شنکر باسو گاڑی لے کر نکل رہے تھے اسی وقت اسی مقام پر میونسپلٹی کے کارکن ، ترنمول کے حامی و مقامی لوگوں نے مظاہرہ شروع کردیا، اور ان لوگوں نے گاڑی کو وہیں روک لیا، یہ دیکھتے ہی بھاجپا کے اس لیڈر کے گارڈس نے ترنمول کے حامیوں پر لاٹھی برسانا شروع کردیا ۔ ترنمول کے حامیوں نے کہا کہ اس لاٹھی چارج سے ان کے پارٹی کے کئی افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے اس کے بعد سے ہی پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ پڑی اور علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ اسی دوران ایم پی کلیان بنرجی کا وہاں سے گزر ہوا۔ ا س نے جو اس ہنگامہ آرائی کامشاہدہ کیا اور گارڈس کے تشدد کا معائنہ کیا تو وہیں ان کی گرفتار ی کیلئے دھرنے پر بیٹھ گئے اس پر بھاجپا کے لیڈران نے لاٹھی برسانے کے الزام کو غلط بتایا اور سارا الزام ترنمول پارٹی کے حامیوں پر تھوپ دیا کہا کہ ترنمول کارکنوں کا پورا ارادہ تھا کہ یہاں ہنگامہ ہو اور بھاجپاکے لیڈر کو بدنام کیا جائے ۔ در اصل اسمبلی الیکشن قریب ہے تو ایسے میں دونوں بڑی پارٹیاں اس طرح کے واردات میں زیادہ وقت صرف کررہے ہیں بعدمیں دیکھئے کہ بنگال کی سیاسی فضا کتنی مسموم ہوتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.