Take a fresh look at your lifestyle.

بھانگڑ میں گروہی تصادم ،8ترنمول ورکرس کے گھر میں توڑ پھوڑ

کولکاتا۔ 13اگست : آئندہ اسمبلی الیکشن کے پیش نظر ریاست بھر میں تصادم ، تشدد اور علاقے قبضہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ آج جنوبی 24پرگنہ کے بھانگڑ میں ترنمول کانگریس کے دو گروہ میں تصادم ہوا جس سے پورا علاقہ افراتفری کا شکار ہوگیا ۔ موصولہ ذرائع کے مطابق بھانگڑ میں بی جے پی میں ترنمول کے کچھ ورکرس شامل ہوگئے جس کی وجہ سے یہ لوگ آپس میں الجھ گئے اور اس طرح سے گروہی تصادم میں پورا علاقہ الجھ گیا۔ ترنمول کے مقامی لیڈروں کا یہ کہنا ہے کہ بی جے پی ورکرس کی مدد سے کچھ ترنمول حامیوں نے ترنمول کانگریس کے مقامی لیڈروں کے گھروں میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور گھر کا سامان باہر پھینک دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.