Take a fresh look at your lifestyle.

توپسیا کانو جوان خون سے شرابور بستر پر مردہ ملا

کولکاتا،یکم ،اگست: کولکاتا کے توپسیا پولس اسٹیشن علاقے میں واقع ایک مکان کے اندر سے ابھیجیت رجک (30) نامی شخص کی خون آلود لاش برآمد ہوئی ہے۔خبر ملنے پر پولس نے نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی۔ پولس کی خصوصی ٹیم ہومی سائیڈ برانچ نے معاملے کی تفتیش شروع کی ہے۔ فیملی کے افراد نے آخری بار سوموار کے دوپہر ساڑھے بارہ بجے ابھیجیت کو دیکھا تھا۔ اس کے بعد منگل کی صبح تقریبا 4.30 بجے گھر کے افراد نے مکان کے مرکزی دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا دیکھا۔ اوردو سائیکلیں غائب دیکھی۔ تب وہ بھاگ کر ابھیجیت کے پاس گئے۔جہاں ان لوگوں نے ابھیجیت کو خون سے شرابور حالت میں بستر پر پڑا دیکھا۔ سارا گھر ،بیڈ خون سے بھرا ہوا تھا۔ جس کے بعدپولس کو فوراً آگاہ کردیا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق اس نوجوان کا قتل کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ جاننے کےلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعہ ذاتی دشمنی یا کسی اور وجہ سے ہوا ہے ، اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ چونکہ سائیکل چوری کی گئی ہے تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ابھیجیت نے سائیکل چوری کے دوران ملزم کو دیکھا ہوگا۔ اسی وجہ سے قتل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.