Take a fresh look at your lifestyle.

توپسیا :ربر فیکٹری سے گیس لیک ہونے پر علاقے میں دہشت

کولکاتا،یکم ،اگست:توپسیا میں ربڑ کی فیکٹری سے گیس کے لیک ہونے کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔توپسیا کے افضل بریانی ریستوراں کے قریب ٹاور ربڑ فیکٹری سے گیس نکلنے کی اطلاع ملی ہے۔ امدادی کارکن فیکٹری کے قریب رہنے والے تمام افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیکٹری سے بھاری مقدار میں دھواں نکل رہا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کے گھروں کے اندر بھی دھواں بھر گیا اور اس کی وجہ سے بہت سے لوگ بیمار پڑگئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.