Take a fresh look at your lifestyle.

حسنہ آباد لوکل ٹرین کے چکے پٹری سے اترتے ہی مسافر بدحواس

کولکاتا،20جولائی: سیالدہ اسٹیشن میں داخل ہوتے وقت حسنہ آباد اسپیشل ٹرین کے دو چکے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے کی زد میں آتے آتے دو عملے بچ گئے۔ مگر کچھ اسٹاف زخمی ضرور ہوئے۔ ایسا ہی رپورٹ ہے حالانکہ کرونا کے عتاب کی وجہ سے پابندی کے ساتھ ریلوے پٹری کی اچھی طرح دیکھ ریکھ نہ ہو پاتی ہوگی اسی لئے ایسا حادثہ رونما ہوا۔ ریلوے کے ملازمین کا بھی یہی کہنا ہے ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں نے یہ کہا کہ ویسے تو ریل کی رفتار سست تھی اور دوسرے اتوار ہونے کی وجہ سے ریلوے کارکنوں کی تعداد بھی کم تھی اسی لئے بڑا خطرہ ٹل گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہا توار کو۰۱ بج کر سات منٹ پر ریلوے ملازمین کو لے کر جب حسنہ آباد اسپیشل ٹرین سیالدہ کے ۲۱ نمبر پلیٹ فارم پر داخل ہوئی تو اچانک تین نمبر بوگی کے دو چکے پٹری سے اتر گئے جس میں زبر دست جھٹکا لگا۔ اس سے خوفزدہ ہو کر کئی ریلوے اسٹاف گر پڑے۔ ٹرین سے اترتے ہی مسافروں نے شور و غل شروع کر دیا تو ریلوے کی پولس کے ساتھ ریلوے انجینئربھی دوڑے۔تا کہ ریل کے چکے کو احتیاط سے پٹری پر رکھ سکیں اب ریلوے کے اعلیٰ افسران اس کی جانچ میں لگے ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.