Take a fresh look at your lifestyle.

ٹرین میں مہاجر مزدور کی موت

مالدہ،09،جون :شرامک اسپیشل ٹرین میں کیرالہ سے مالدہ واپس آنے والے ایک مزدور کی ٹرین میں ہی موت ہوگئی۔ جاں بحق مزدور کی شناخت شیخ خطیب (27) کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ مالدہ کے پوکوریہ تھانے کے چاند پور گاو¿ں کا رہائشی تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ 24 گھنٹے تک مزدور کی نعش ٹرین میں موجود رہی۔ منگل کی صبح ٹرین مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن پہنچنے کے بعد نعش کو ٹرین سے نکالا گیا اور پوسٹ مارٹم کےلئے مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا گیا۔ پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.