ٹرین ، بس یا سفر کے دوران موبائل استعمال کرنے سے پرہیز کریں خود بھی محفوظ رہیں اور موبائل بھی بچائیں : پرتکشا جھاڑکھڑیا
ہگلی25/نومبر ( محمد شبیب عالم ) کورونا وباکی وجہ سے لاک ڈاو¿ن ہوا۔ بہتوں کی نوکریاں گئی۔ اب اسی درمیان چوری کی وارداتوں میں بھی اضافے کی اطلاع مل رہی ہے۔ پولیس و مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے درمیان کافی چوری کی واردات درج کی گئی ہے۔ ہگلی ضلع کے پنڈوا کے علاقے میں۔ زیادہ تر لوگوں کے گھروں سے موبائل کی چوری ہوئی ہے۔ رات کے اندھرے میں گھروں میں داخل ہوکر چوروں نے موبائل پر ہی اپنا ہاتھ صاف کرلیا۔ گزشتہ کچھ ماہ کے درمیان پنڈوا کے علاوہ ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں موبائل چوری کی شکایتیں تھانوں میں درج کئے گئے ہیں۔ لوگوں سے شکایت ملنے کے بعد ہگلی ضلع گرامین پولیس حرکت میں آگئی اور کئی علاقوں میں چھاپے ماری کی۔ جہاں سے اب تک 22عدد موبائل برآمد کیا جا چکا ہے۔ آج بدھ کی صبح جن لوگوں کا موبائل چوری ہوا تھا۔ پولیس ان کو اطلاع دے کر تھانے بلائی اور کچھ شناختی دستاویزات طلب کیا گیا۔ اسکے بعد ہگلی گرامین پولیس کی ایڈیشنل ایس پی پرتکشا جھاکھڑیا نے انکی ہاتھوں میں موبائل سونپ دی۔ اس دوران پرتکشا جھاڑکھڑیا نے بتایا کہ مختلف دوکانوں اور لوگوں کے ہاتھوں میں سیکینڈ ہینڈ بول کر اس موبائل کو فروخت کیا گیا تھا۔ پولیس موبائلوں کے IMEI نمبروں کو ٹریکنگ کرکے موبائل برآمد کرنے میں کامیاب ہوئی۔ پولیس زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کچھ لوگوں کا موبائل ٹرین یا بسوں میں سوار ہونے کے دوران گرجاتا ہے۔ یا پھر انہیں جگہوں پر چور لوگوں کے جیب سے موبائل نکال لیتے ہیں۔ پولیس نے ایسے لوگوں سے گزارش کی ہےکہ ٹرین ، بس یا سفر کے دوران موبائل استعمال نہ کریں اور اسے محفوظ طریقے سے اپنے تھیلوں میں رکھیں۔ اس سے آپ بھی محفوظ رہیں گےاور موبائل بھی ۔ پنڈوا بوس پاڑہ گیارہویں جماعت کی طلبائ رمسا رحمان نے کہا کہ میں بےحد خوش ہوں۔ چوری ہوا موبائل پاکر۔ اسکے لئے پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ لوک ڈاو¿ن کی وجہ سے اسکول بند ہیں اور موبائل ہی ایک واحد راستہ بچا تھا میرے پاس پڑھائی کرنے کے لئے۔ لیکن آج سے دو ماہ قبل میرے گھر سے ہی کسی نے موبائل چوری کرلیا تھا۔ جسکی وجہ سے دو ماہ پڑھائی لکھائی میں بہت دشواری ہوئی۔ حالات بھی میرے والدین کے اچھے نہیں ہیں کہ دوسرا موبائل خریدا جائے۔ آج سے میں پھر سے اپنی پڑھائی کر پاو¿ں گی۔ اسی طرح سے اور بھی لوگ اپنا چوری ہوا موبائل واپس پاکر خوشی کا اظہار کیا۔
Comments are closed.