کولکاتا۔ 8مئی ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی و وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ ملک کے سبھی لیڈران نے اورنگ آباد کے قریب کرمد میں 14مہاجر مزدوروں کی موت و زخمی ہونے پر اپنے گہرے غم کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈ لر کے ذریعہ اظہارِ تعزیت بھیجا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں یہ کہا کہ یہ مہاراشٹر کے قریب اورنگ آباد میں ان معصوم مہاجر مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کرتی ہوں جنہیں مال بردار ٹرین نے اپنے چکوں تلے کچل دیا، ان مرنے والے کنبے کے تمام افراد سے میں اپنا اظہارِ افسوس پیش کرتی ہوں اور جو زخمی ہوچکے ہیں ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں لگ بھگ 14مہاجر مزدور جو مدھیہ پردیش سے اورنگ آباد کے ایک پرائیویٹ اسٹیل پلانٹ میں کام کرنے آئے تھے پھر گھر واپس آتے ہوئے اورنگ آباد سے 65کیلو میٹر دور کرناڈٹریک پر تھاہار کر سوگئے تھے اسی وقت ایک مال گاڑی ان سوئے و بیدار لوگوں کے اوپر سے گزر گیا ان میں سے پانچ بری طرح گھا ئل ہوئے جو ابھی ایک قریبی اسپتال میں زیر علاج ہیں دریں اثناءمدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے مرنے والے مزدوروں کو بطور تاوان 5لاکھ اور گھائل مزدوروں کو ایک لاکھ دینے کا اعلا ن کیا ہے ۔
Comments are closed.