کولکاتا۔ 9اکتوبر : ریلوے کے سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے پوجا شروع ہونے سے پہلے ہی شمالی بنگال کے درمیان تال میل میں مزید اضافہ کیلئے مزید دو ٹرینیں چالو ہورہی ہیں جس میں دارجلنگ میل اور تیستا ایکسپریس شامل ہیں اور ان دو نوں ٹرینوں کے چالو ہوتے ہی زندگی اپنے معمو ل پر لوٹ آئے گی ۔کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ریل سروس بند کردی گئی تھی ۔ ان لوک 5.0کے دوران شمالی بنگال میں ایکسپریس ٹرین کو چالو کیا جائے گا گزشتہ دو مہینے سے صرف یہی ایک ٹرین دونوں طرف سے آنا جانا کرتی رہی تھی ۔ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ آئندہ 15اکتوبر سے ہی دارجلنگ میل اور تیستا تورسا ایکسپریس شروع کیا جارہا ہے اور پوجا کے دوران اس دو ٹرین کے چالو ہونے سے لوگوں کے اندر آپسی گہما گہمی میں خاصا اضافہ ہوجائے گا۔ دارجلنگ میں او ر تیستا تورسا ایکسپریس میں صرف بکنگ کرانے والوں کو سفر کرنے کا موقع ملے گا اور اس سلسلے میں دو ایک دن کے اندر ریلویز کی طرف سے اشتہار دے کر اس سلسلے میں مزید آگاہی دی جائے گی ۔ آئندہ 30نومبر تک ٹرین وغیرہ جیسے دارجلنگ میل یا تسیتا تورسا ایکسپریس اس وقت اسپیشل ٹرین کے طور پر چلے گی ۔البتہ اس کا کرایہ اسی ٹرین کے مطابق ہوگا۔ اکتوبر سے دسمبر تک بنگالیوں کی اکثریت پہاڑی علاقہ دارجلنگ میں بھیڑ کی شکل میں موجود ہوتے ہیں او ر اس سلسلے میں ریلوے انتظامیہ بہت جلد کوئی فیصلہ لینے والی ہے کل 10اکتوبر سے سکم جانے کا راستہ بھی کھل جائے گا بتایا گیا کہ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد وہاں سے گھس آئی ہے اسی وجہ سے اس راستے کو کھولا نہیں گیا تھا۔
Comments are closed.