کولکاتا،11جولائی: ریاستی حکومت نے میٹروپولیٹن میں تمام فلائی اوورز کی موجودہ تباہ کن حالت کے پیش نظر تمام فلائی اوور سے ٹرام لائنوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست میں تیار کئے جانے والے نئے فلائی اوور پر ٹرام لائنیں نہیں بچھائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس وقت میٹروپولیٹن میں ٹالا بریج اور ماجرہاٹ فلائی اوور کی تعمیر کا کام جاری ہے۔لیکن اب ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی نو تعمیرفلائی اوور پر دوبارہ ٹرام لائن نہیں بچھائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹرام لائن موجود تمام فلائی اوور سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فی الحال کالی گھاٹ ، سیالدہ اور اربند سیتومیں ٹرام لائن موجود ہے جسے ختم کردیا جائے گا۔موصولہ اطلاع کے مطابق اس دوران بیلگچھیا بریج سے ٹرام لائن ہٹانے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ فلائی اوور جانچ کے بعد ماہرین نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ فلائی اوور پر ٹرام چلانے کی وجہ سے دباو¿ بڑھتا جارہا ہے۔فلائی اوور اس کی گنجائش کم ہو رہی ہے۔وہیں ماجرہاٹ پل کاگرنا بھی ایک وجہ تھی۔ایسی صورتحال میں ماہرین نے اب مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی فلائی اوور پر ٹرام لائنیں نہ بچھائیں۔ اب ٹرام صرف زمین پر چلے گا ۔
Comments are closed.