Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال حکومت کولکاتا میں ٹرام سروس کو بہتر بنانے کےلئے کوشاں

0

کولکاتا،21،ستمبر: اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے اور گرین ہاو¿س گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کےلئے ٹرام کے مزید روٹ تیار کرنے کے منصوبے پر غور فکر کر رہی ہے۔ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر راجنویر سنگھ کپور نے کہا کہ کولکاتا میں مسافروں کی سہولیات کی تکمیل اور گرین ہاو¿س گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کےلئے ٹرام کے مزید راستوں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ سائیکلون امفان کے دوران درختوں کے اکھڑنے کے ساتھ ساتھکئی ٹرام روٹس اور اوور ہیڈ تار سسٹم کو نقصان پہنچا۔ بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈبلیو بی ٹی سی) کے انجینئرز نے ٹرام پٹریوں کی بحالی کےلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ٹرام کے چھ راستوں میں سے چار کو بحال کردیا گیا ہے اور پانچویں کو اگلے ہفتے سے دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ ڈبلیو بی ٹی سی شہر میں 80 ٹرامیں لے کر آرہا ہے اور سال کے آخر تک 50 ٹرامس متعارف کروائے جائیں گے۔کپور نے کہا کہ ڈبلیو بی ٹی سی گرین ہاو¿س گیسوں کے اخراج اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے آلودگی کو کم کرنے کےلئے ٹرام کے مزید راستوں پر زور دے رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج اسٹریٹ ویلنگٹن سیکشن میں مرمت کے معمولی کام تکمیل کے بعد ، دھرمتلہ اور شیام بازار کے درمیان پانچواں ٹرام راستہ اگلے ہفتے شروع ہونے کی امید ہے۔ کپور نے کہا کہ ڈبلیو بی ٹی سی نے پہلے ہی چار راستوں یعنی ٹالی گنج،بالی گنج ، راجا بازار ، ہوڑہ پل ، گڑیہ ہاٹ-ایسپلانیڈ اور ہوڑہ – شیام بازار کو بحال کردیا گیاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.