Take a fresh look at your lifestyle.

آج بانسبیڑیا میونسپلٹی میں بایاں محاذ کے جانب سے درجنوں مطالبات کےلئے ڈیپوٹیشن

ہگلی30/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج بانسبیڑیا میونسپلٹی میں بایاں محاذ کے طرف سے چیئر پرسن کو ڈیپوٹیشن دیا گیا اور مانگ کی گئی کہ کورونا وائرس سے روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور امفان طوفان کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔ اس ڈیپوٹیشن کی رہنمائی سی۔پی۔آئ۔ایم ڈنلپ بانسبڑیا چندرہٹی ایریا کمیٹی کے سکریٹری اور ضلع کمیٹی کے رکن کامریڈ انیربان سرکار اور کُل ہند فاروڑ بلاک کے رہنما اور بانسبڑیا میونسپلٹی کے کاؤنسلر کامریڈ ڈاکٹر پرنب کمار گھوش نے کی۔اس ڈیپوٹیشن میں موجود تھے بایاں محاذ رہنما کامریڈ محمد ذوالفقار علی، کامریڈ ارشد رضا، کامریڈ سبرتو داس گپتا، کامریڈ سیلین بسواس، سابق وائس چیئرمین بانسبڑیا میونسپلٹی کامریڈ رنجیت بھٹاچاریہ، کامریڈ نارائن بھدرا ھگلی ضلع سکریٹری وکلاء کی تنظیم اور دیگر بایاں محاذی رہنما۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.