Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول ایم پی کلیان بنرجی پر نسل پرست تبصرہ کا بی جے پی نے لگایا الزام

ہگلی 22/جون ( محمد  شبیب عالم ) ہگلی ضلع آرم باغ بی جے پی تنظیم کے جانب سیرامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی پر  نسل پرست تبصرہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ۔ ڈی ایم کو تارکیشور تھانہ کے زریعے شکایت درج کیا ۔     پولیس زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بی جے پی آرم باغ تنظیم کے نائب صدر گنیش چکرورتی پیر کی سہ پہر تارکیشور تھانے میں تحریری شکایت درج کروایا ۔    واضح ہو کہ ریاستی بی جے پی کے جنرل سیکریٹری سیانتن باسو کو اتوار کے روز رشڑا میں ترنمول کانگریس کارکنوں نے بی جے پی ” ہوم کنیکشن ”  مہم کے دوران روکا گیا تھا ۔  بی جے پی والوں نے یہ بھی کہا کہ اس دن کلیان بنرجی نے سیانتن باسو کے متعلق کہا تھا کہ وہ جہاں جاتے ہیں ۔ لوگوں کو مشتعل کرتے ہیں اور وہاں کا ماحول خراب کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی کلیان بنرجی نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ جیسے دکھتے ہیں ویسی حرکت بھی کرتے ہیں ۔   گنیش چکرورتی نے اور کہا کہ  ترنمول کے ایم پی ہمارے رہنماء سیانتن باسو کے رنگ کو لیکر ( نسلی ) تبصرہ کئے ہیں ۔  کلیان بنرجی کا  یہ تبصرہ نسل پرست کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کئے ہیں ۔ انکی اسی تبصرہ کے خلاف ہماری جانب سے شکایت درج کی گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.