Take a fresh look at your lifestyle.

سندر پاسوان اور ڈاکٹر اجول کریم سمیت دیگر اہم شخصیات کی ترنمول میں شمولیت

کولکاتا،16،ستمبر:ریاست کے چار نامور شخصیات نے آج ترنمول بھون میں آل انڈیا ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ جن میں ممتاز ڈاکٹر کے علاوہ سرگرم سیاستداں ، سابق ٹیچر سندر پاسوان ، ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی کے ہاتھوں ترنمول کانگریس کا پرچم لیتے ہوئے شمولیت اختیار کری۔ ڈبلیو بی ڈی ایف کے بانی صدر ڈاکٹر کوشک چاکی اور بی جے پی کے سابق رہنما سندر پاسوان ، ڈاکٹراجول کریم،ڈاکٹر کوشک چوکی میڈیکل ایڈمنسٹریٹر ، فزیشن اور کلینیکل کارڈیالوجسٹ ، نارائن ہیلتھ ہیں۔وہ مغربی بنگال ڈاکٹرز فورم (ڈبلیو بی ڈی ایف) کے بانی اور سکریٹری ، پروٹوکول مانیٹرنگ کمیٹی ، کوویڈ ، جی ڈبلیو بی کے انچارج ہیں۔ ساتھ ہی وہ متعدد غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ ایک فعال صحت کارکن بھی ہے۔ڈاکٹر اجول کریم ریڈیولاجی کے ریٹائرڈ پروفیسر اور ڈبلیو بی ڈی ایف کے بانی صدر ہیں۔وہ یونیسف کے ساتھ مغربی بنگال کی زمینی سطح پر COVID سے لڑنے میں بھی شامل ہے۔ جبکہ مشرقی بردووان کے ایک سیاسی تجربہ کار عین الحق ہیں۔ انہوں نے سیاست میں اپنے سفر کا آغاز بطور طالب علم سی پی آئی (ایم) کے ساتھ 1995 میں کیا تھا۔اس کے بعد وہ 2003-2013 سے بردوان بلدیہ کے صدر اور کونسلر بنے اور مارچ 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ سندر پاسوان بی جے پی کے سابق رہنما بھی ہیں اور اس وقت پورہ بردووان کے گالسی کے بوڈاو¿ ہندی ہائی اسکول میں اساتذہ ہیں۔ وہ معاشرتی اور معاشی طور پر پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو مفت میں تعلیم دیتے ہیں اور حال ہی میں بھارتیہ جنتا مزدور ٹریڈ یونین کے قومی جنرل سکریٹری تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.