Take a fresh look at your lifestyle.

مہاجرمزدوروں کی دگرگوں حالت کے لئے ترنمول کانگریس نے مرکز کو ذمہ دار ٹہرایا

کولکاتا6مئی:ملک کے مختلف علاقوں میں پھنسے لاکھوں مزدوروں کا گھر واپسی کے معاملے کو لے کر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مرکز میں مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19کی وجہ کرلاک ڈاﺅن جاری کرتے وقت مرکز نے کسی بات پر توجہ نہیں دی۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترنمو ل ایم پی سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ مرکز کو لاک ڈاﺅن کا اعلان کر نے سے قبل ملک کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کا گھر واپسی کے لئے انتظامات کرنے چاہئے تھا۔ مارچ میں پہلے مرحلے کا لاک ڈاﺅن کا اعلان کے وقت ہی مرکز کو اس پر غور کرنا چاہئے تھا مینجمنٹ میں کافی خامیاں تھی۔لاک ڈاﺅن کے تیسرے مرحلے میں ان خامیوں کی وجہ سے کافی دشواریاں ہو رہی ہیں۔ترنمول کانگریس کے ترجمان نے راجیہ سبھا ممبر ڈیرک اوبرائن نے بھی اس معاملے کو لے کر مرکز پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مودی حکومت سے پوچھنا چاہیں گے کہ مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے مزدور جس وقت بھوکے تھے انہیں کوئی راشن نہیں مل رہا تھا مرکزی حکومت کیا کر رہی تھی۔مرکز نے امریکی صدر کا ہندستان دورہ پر کثیر رقم خرچ کی لیکن ان مزدوروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی۔باراسات کی ترنمول ایم پی کاکولی گھوش دستیدار نے کہا کہ اس پریشانی کے وقت مرکزی حکومت مہاجر مزدوروں پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مرکز نے بغیر کسی پلان کے اپنے شہریوں پر لاک ڈاﺅن لاگو کیا ہے۔ ان مہاجر مزدوروں کے لئے مرکز کو مالی پیکج دینے پر غور کرنا چاہئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.