Take a fresh look at your lifestyle.

معمر کےلئے پوسٹل ووٹنگ کی اجازت واپس لیا جائے:ترنمول

کولکاتا6جولائی:ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پوسٹل بیلٹ کے فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ ووٹنگ کے دوران راز داری برتنے کی خلاف ورزی اور غیر دستوری ہے۔کورونا وائرس کے پیش نظر الیکشن کیشن نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد اپنا ووٹ پوسٹ کے ذریعے دے سکتے ہیں۔ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ ہندستانی جمہوریت کے لئے یہ ایک ’خطرہ ‘ہے۔ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری بخشی نے خط میں کہا کہ صاف وشفاف الیکشن، رائٹ ٹو ہیلتھ آف سٹیزن آف انڈیا اور رائٹ ٹو سکریسی کی خلاف وزری ہے۔پارٹی الیکشن کمیشن سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس ترمیم کو واپس لے۔یہ خط چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا کے نام لکھا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے چنانچہ مرکز کو اس میں دخل نہیں دینا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو اپنا فیصلہ خود لینا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.