Take a fresh look at your lifestyle.

ہگلی ضلع میں کوآپریٹو بینکوں کی نجکاری کے خلاف ترنمول کا احتجاجی مظاہرہ

ہگلی10/جولائی ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ چھ جولائی سے لگاتار مرکزی حکومت کے خلاف ترنمول کانگریس کا مظاہرہ جاری ہے ۔ ریل کو غیرسرکاری کرنے کے خلاف ضلع کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر مظاہرہ کیا گیا ۔ کول انڈیا کو غیرسرکاری کرنے کے خلاف کول انڈیا دفتر اور مختلف جگہوں پر مظاہرہ کیا گیا ۔ پھر پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمت کے خلاف ضلع کے تمام پیٹرول پمپوں پر مظاہرہ کیا گیا ۔ اسکے بعد رسوئی گیس کی بڑھتی قیمت کے خلاف ترنمول لیڈران کارکنان اپنے اپنے گھروں کے سامنے گیس سلنڈر رکھکر مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کئے اور آج پورے ضلع کے کوآپریٹو بینکوں کو نجکاری کرنے اور ان بینکوں کے خلاف مرکزی حکومت کی مداخلت کے خلاف ترنمول کانگریس پورے ضلع کہ کوآپریٹو بینکوں کے سامنے کھڑے ہوکر مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔  آج صبح سے ہی چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار اپنے اسمبلی حلقے کے تمام کوآپریٹو بینکوں کے سامنے سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پھول پوکھر ، باٹا شوروم کے نزدیک ، چوک بازار ، پولوا ، راج ہاٹ کے علاقے کوآپریٹو بینک کے سامنے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔    وہیں رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجئے ساگر مشرا نے رشڑا کے کئی کوآپریٹو بینکوں کے سامنے اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے ۔  اس دوران وجئے ساگر مشرا نے مودی کی عوام مخالف رویئے پر کہا کہ ملک کے عوام سے چھوٹے وعدے کرکے حکومت بنا لیا اور جب ملک کے عوام کی خدمت کرنے کا وقت آیا تو ایک بار پھر سے انہیں گمراہ کرکے ملک کے پونجی پتی  مالداروں اپنے قریبی رشتے داروں اڈانی اور امبانی کے ہاتھوں پورے ملک کو گروی رکھنے کی سازش کررہے ہیں ۔ ایسے وزیر اعظم ہمیں نہیں چاہئے آج ریلوے سے لیکر کول انڈیا ، کوآپریٹو بینکوں کو غیرسرکاری ہاتھوں میں سونپ رہے ہیں کل پورا ملک فروخت کردینگا ۔  اس دوران بی جے پی اور مودی کے خلاف لوگوں نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ ۔ آج کے اس مظاہرے میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق کونسلر چندر منی سنگھ ، سوبھوجیت سرکار ، پرکاش گوشوامی ، ریناگھوش ابھیجیت داس اور دیگر کارکنان شامل رہے ۔ ادھر تارکیشور میں ترنمول ٹاؤن صدر اتم کنڈو کے رہنمائی میں تارکیشور کے کئی کوآپریٹو بینکوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے سیکڑوں کارکنان کو دیکھا گیا ۔ جس میں پردیپ سنگھو رائے ، جمیل اختر ، لالٹو گھوش اور دیگر شامل تھے ۔  اسی طرح سے آدی سپتو گرام اسمبلی حلقہ کے موگرا دو نمبر پنچایت علاقے کے کوآپریٹو بینک کے سامنے ترنمول کارکنوں نے مرکزی حکومت کے خلاف کوآپریٹو بینکوں میں مداخلت کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اسکے علاوہ آرم باغ ، ڈانکونی ، اترپاڑہ ، سیرامپور ، گوگھاٹ ، کنتی گھاٹ اور بالاگڑھ کے علاقے میں کوآپریٹو بینک کے نجکاری کے خلاف ترنمول کانگریس کو مظاہرہ کرتے دیکھا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.