Take a fresh look at your lifestyle.

بستی میں ترنمول کے دو گروہ میں تصادم

کولکاتا،17ستمبر: جنوبی 24پر گنہ کے بستی میں واقع نیبو کھالی میں مادر یونٹ اور یوتھ یونٹ کے ورکرس کے درمیان تصادم میں دونوں فریقین کے تقریباً6افراد زخمی ہوئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ واردات پر پولس بھی پہنچ گئی اور حالات پر قابو پانے میں دونوں گروہ کے کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا مگر دونوں ہی ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے۔ پولس نے موقع سے کچھ تازہ سم بھی بر آمد کئے۔ خیال رہے کہ بستی میں پچھلے کئی ماہ سے یوتھ کارکنان اور مادر یونٹ کے سینئر کارکنان کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے اور اس لڑائی میں پارٹی کے بیشتر ورکر زخمی بھی ہوئے آج اس تصادم سے وہاں کشیدگی پھیل گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.