Take a fresh look at your lifestyle.

مالدہ میں ترنمول کارکن کا قتل

کولکاتا،15،ستمبر:مغربی بنگال میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں کی ہلاکت کا عمل اور رد عمل تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دونوں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اپنے کارکنوں کے قتل کا الزام عائد کررہی ہیں۔ مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے 40 سالہ کارکن کی لاش ملی ہے۔ پولس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت سبودھ پرمانک کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ لکڑی کا کاروبار کرتا تھا اور حبیب پور گاو¿ں کا رہائشی تھا۔ اس شخص کی لاش کھیت کے قریب سے ملی ہے ، وہ اتوار کی شام کھیت میں جانے کےلئے نکلا تھا۔پولس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ترنمول کانگریس نے اس قتل کا الزام بی جے پی کی مقامی قیادت پر عائد کیا ہے۔ تاہم بی جے پی کی قیادت نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے اندرونی تنازعہ کو موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ واضح ہوکہ گزشتہ دن آرام باغ سے گﺅ گھاٹ سے بی جے پی کارکن کی لاش درخت سے جھوتی ہوئی ملی تھی۔ بی جے پی نے اپنے کارکن کی ہلاکت ہر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔بنگال بی جے پی نے ٹویٹر ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر جمہوریت کا قتل۔آرام باغ کے گﺅگھاٹ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کارکن گنیش رائے کی لاش درخت پر لٹکتی ملی ہے۔ یہ سیاسی ہلاکتیں اب رکنی چاہئے۔ جو لوگ کسی بھی معاملے میں جمہوریت کی موت پر چیخ اٹھتے ہیں اب وہ بی جے پی کارکنوں کے بے رحمانہ قتل پر خاموش کیوں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.