Take a fresh look at your lifestyle.

مختلف مطالبات سمیت تین روزہ ٹرک ہڑتال کاآغاز

کولکاتا12اکتوبر: مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے آج سے ٹرک مالکان سہ روزہ ہڑتال پر بیٹھ گئے۔آل بنگال ٹرک اونرس ایسو سی ایشن کا یہ کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو مجبوراً ہم لوگ اپنی تحریک میں شدت لائیں گے۔ خیال رہے کہ ہوڑہ،ہگلی، ندیا، شمالی اور جنوبی 24پرگنہ سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع میں آج سے تین روزہ ٹرک ہڑتال پر ٹرک مالکان بیٹھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس ہم ادا کرتے ہیں مگر ہمیں ہے طرح طرح کی پریشانیوں میں ڈالا جاتا ہے۔ ہمیں سرکار کی طرف سے کسی بھی طرح کی کوئی سہولت نہیں ملتی۔ الٹا نت نئے قانون کے دائرے میں ہمیں ڈال کر ہماری روزگار کو ہی خطرے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اس لئے ہم نے مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کیا۔ خیال رہے کہ ٹرک ہڑتال سے ریاستی حکومت کو بھی دشواریوں سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.