کولکاتا13 اکتوبر:کرونا کے اس تنگ حالات میں روزگار کی بھی ہوا نکل چکی ہے۔ مگرکھائے بن رہانہ جائے، زہر مارتوضروری ہے۔ ایسے میں کھلے بازار میں جیوتی آلو34 سے 35 فی کیلوگرام، چندرمکھی آلو 33 سے 40 روپئے فی کیلوگرام ، پیاز 40 سے 50 ، ادرک200،کنہڑا30 روپئے کیلو، پھول گوبھی ایک عدد30 روپئے،کچو 60 روپئے، پرول 50 سے 80 روپئے، بھنڈی50 سے70 روپئے۔ گاجر60 روپئے، بندگوبھی40 سے50 روپئے کیلوگرام۔ ان کے علاوہ مچھلیاں بھی آٹھوں پہررلارہی ہے۔ روہو(پورا) 200 روپئے، کٹا ہوا 200 -220 روپئے۔ کتلا(پورا)250 روپئے (کٹا)300 سے 350 روپئے۔ باٹا180 روپئے بھٹکی350 سے 500 روپئے۔ گلدا چنگڑی800 روپئے۔ باگدا800 سے 1000 روپئے کیلوگرام تک مرغی180 روپئے کیلو ، خصی کاگوشت 700 سے 720 روپئے تک۔
ہول سیل میں سبزیوں کانرخ جیوتی آلو 16 سے 17 روپئے،پیاز 15 روپئے ادرک70 روپئے، کنہڑا10 روپئے، کچو 60 سے65 روپئے، جھینگا20 روپئے ، بیگن15 روپئے، ٹماٹر20 روپئے، مرچ 25 سے 30 روپئے۔گاجر20 سے 25 روپئے۔بند گوبھی12 روپئے، پھول گوبھی ایک عدد10 سے 23 روپئے۔ بربٹی35 سے 40 روپئے فی کیلو گرام، کریلا28 سے 40 روپئے کیلو، کدو، 8 روپئے۔پپیتا 12 سے 15 روپئے فی کیلوگرام۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.