Take a fresh look at your lifestyle.

ٹرک اور بائیک کی ٹکر میں دو افراد جاں بحق

گوال پوکھر،04،جون :شمالی دیناج پور ضلع کے گوال پوکھر تھانے کے علاقہ گوڈا ہاٹ میں کل رات گئے موٹرسائیکل اور ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر میں دو افرادجاں بحق ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت رشی پال اور مٹھو پال بتایا جاتا ہے۔ اس حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسلام پورمحکمہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہاں اس کی حالت خراب ہونے کے بعد بہتر علاج کے لئے اسے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کردیا گیا۔ موقع پر موجود ایمبولینس ڈرائیور سرب عالم نے بتایا کہ دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق موٹرسائیکل سے تین افراد آرہے تھے۔ اسی دوران موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.