جلپائی گوڑی،07،جون :جلپائی گوڑی کے جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ایک قیدی کی کورونا رپورٹ مثبت پایا گیا ہے۔ وہ جلپائی گوڑ کویڈ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیل میں تعینات 6 پولس کورنٹائن کر دیا گیا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے شمالی بنگال کے لئے مقرر اسپیشل ڈیوٹی آفیسر ڈاکٹر سوشانت رائے نے یہ اطلاع دی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کے 13 تازہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق قیدی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے 15 مئی کو جلپائی گوڑی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر اسے 27 مئی کو نارتھ بنگال میڈیکل کالج و اسپتال ریفر کردیا گیا تھا۔ گذشتہ روز اس کے نمونے کی جانچ کی گئی جس کی رپورٹ مثبت نکلی۔ اس کے بعد اسے سلی گوڑی کویڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس کے تحفظ میں تعینات چھ سیکوریٹی اہلکاروں کو بھی قرنطین کردیا گیا۔ان سب کو جلپائی گوڑی کوویڈ اسپتال لایا گیا ۔ اس دوران دو افراد کورونا کی جنگ جیت کر گھر واپس آگئے ہیں۔ان میں سے ایک آشا کرمی اور دوسری نرسنگ طالبہ ہے۔
Comments are closed.