Take a fresh look at your lifestyle.

گورنر کے ذریعہ تیسرے مرحلے کےلئے کو ویکسن کا آغاز

کولکاتا،2،دسمبر:مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بدھ کے روز آئی سی ایم آر-این آئی سی ای ڈی میں کووکسن کے تیسرے مرحلے کے جانچ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کوویڈ 19 وبا کی "مو¿ثر طریقے سے نمٹنے” کے لئے ملک کی قیادت کی تعریف کی۔ دھنکر نے کہا کہ ملک میں تیار کی جارہی ویکسین کے تیسرے مرحلے میں جانچ کے لئے ملک کے 24 مراکز میں بھی NICED کا انتخاب کیا گیا ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ یہ عمل آسانی کے ساتھ مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وبا سے نمٹنے میں ہندستان نے ایک قابل ستائش کام کیا ہے۔ اس کا سارا سہرا ملک کی بصیرت افروزقیادت کو جاتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ مرکز کی آیوشمان بھارت اسکیم بحران کے درمیان لوگوں کے لئے سود مند ثابت ہوئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے صحت کی مفت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس اسکیم کو ابھی تک مغربی بنگال میں نافذ نہیں کیا گیا ہے۔اس معاملے میں ، آئی سی ایم آر – این آئی سی ای ڈی سائنسداں اور ڈائریکٹر ڈاکٹر شانتا دتہ نے کہاکہ یہ منصوبہ پہلے دو آزمائشوں کے تسلی بخش نتائج کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ ہم ہندستان کے 24 مراکز میں سے ایک ہیں۔ فیز 3 ٹرائلز میں کل 25800 رضاکاروں کو ویکسین کی خوراک دی جائے گی ، جن میں سے ایک ہزار رضا کار یہاں موجود ہیں۔ ڈاکٹر شانتا دتہ نے کہا کہ یہ دو خوراکوں میں دی جائے گی ۔ جو 28 دن کے وقفے میں دی جائے گی۔ دوسری خوراک دینے کے بعد رضاکاروں کی پیروی ایک سال تک کی جائے گی۔ تب ویکسین کی حفاظتی افادیت کا تجزیہ کیا جائے گا اور مزید کام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کرناٹک میں بھی وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے ورچوئل اجلاس کے ذریعہ تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائل کا افتتاح کیا ہے۔ جو بنگلور کے ویدھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ سنٹر میں ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.