کولکاتا18 دسمبر:ریاستی تجویز کو ماننے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ ، چیف سکریٹری و ڈی جی کے ساتھ کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کرنے پرراضی ہوگیا،جے پی نڈا کی گاڑی پرحملے کو لے کرجومعاملہ سوموار کو گرمایاتھا اس کو لے کردہلی کے وزارت داخلہ نے ریاستی چیف سکریٹری الاپن بندو پادھیائے و ڈی جی وریندر سے جواب طلب کرتے ہوئے انہیں دہلی طلب کیا۔ مگرمرکزی حکوت کے اس طلبی پر پولس وانتظامیہ کے آفیسران نے چشم پوشی کی روش اپنائی۔ پھرجمعہ کی شام کو ان دونوں کودہلی بلایاگیا ۔ مگراس بار بھی انہوں نے جواز پیش کرتے ہوئے دہلی نہ آنے کا عذر پیش کیا۔ آخر میں ریاستی حکومت نے ویڈیو کانفرنس کی تجویز سامنے رکھا، اس پرمرکزی وزارت داخلہ مان گیا۔ اوراب شان کو اس پرتعمیل ہوگی۔
Comments are closed.