Take a fresh look at your lifestyle.

کیلاش وجئے ورگیہ پرُسہ دینے مقتول کونسلر کے گھر پہنچے بی جے پی لیڈر کے ٹیٹا گڑھ قتل کے سلسلے میں دو مسلم گرفتار کئے گئے

کولکاتا،6اکتوبر: سی آئی ڈی نے بی جے پی لیڈر منیش شکلا کے قتل کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اتوار کی رات کو دو موٹر سائیکل سواروں نے بنگال کے دیہی علاقے ٹیٹا گڑھ میں انہیں گولی مار دی تھی ان پر پانچ راو¿نڈ چلائے گئے تھے جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو ئے اور انہیں فوری طورپر اپولو اسپتال بھجوایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ یہ قتل ٹیٹا گڑھ تھانے سے چند میٹر کی دوری پر ہوا تھا۔ اگرچہ منیش شکلا اپنے سیکوریٹی عملے کے ساتھ تھے لیکن جس وقت موٹر سائیکل سواروں نے انہیں قریب سے پانچ راو¿نڈ گولی ماری ،اس وقت ان کے سیکوریٹی عملے لاپتہ نظر آئے۔ اس قتل کے بارے میں پتہ چلا کہ یہ قتل کسی پرانی دشمنی کا شاخسانہ تھا اور شکلا پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملے ہو چکے تھے۔
دریں اثناءبی جے پی مرکزی آبزر ور برائے مغربی بنگال کیلاش وجئے ورگیہ نے پارٹی کونسلر منیش شکلا کی رہائش گاہ واقع شمالی 24پر گنہ کے ٹیٹا گڑھ پہنچے۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے قتل کی اس واردات کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈی جی پی اور سکریٹری داخلہ کو راج بھون میں طلب کیا ہے تا کہ ان سے مکمل تفصیلات معلوم کر سکیں۔ اتوار کے روز اس قتل کے سلسلے میں بی جے پی لیڈر ارجن سنگھ کی سازش قرار دیئے جانے پر سی پی ایم لیڈر سوجن چکر ورتی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ٹویٹ کیا کہ ریاست میں نراج کا اندھیرا پھیل چکا ہے جہاں لوگوں کی حالت خراب ہے وہیں قانون بے بس اور لاچار ہے،کیا اس ریاست میں کچھ بھی ٹھیک چل رہا ہے۔
اتوار کی رات کو ٹیٹا گڑھ تھانے سے چند میٹر کی دوری پر سماج دشمن عناصر ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے اور انہوں نے بی جے پی کونسلر منیش شکلا کر پانچ راو¿نڈ گولی مار دی اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ اس موقع پر جبکہ لگاتار فائرنگ ہو رہی تھی اس وقت ان کے سیکوریٹی عملے کہیں بھی نظر نہیں آئے جس سے بڑی حیرت ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کو گولی مارنے کا پورا واقع کیمرے میں قید ہوا ہے جب ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ منیش شکلا اپنی گاڑی سفید رنگ کے اسکار پیو میں بیٹھنے جا رہے تھے اس وقت منیش شکلا پر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے گولی مار دی تھی۔ جن کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ٹی ایم سی کی پناہ میں رہنے والے عادی مجرم تھے جنہوں نے منیش شکلا کا کام تمام کیا۔ لیکن اس سلسلے میں یہ کہنا مشکل ہی ہے کہ گولی چلانے والے ٹی ایم سی کے لوگ تھے، ویڈیو فوٹیج اتنی دور کا ہے کہ کسی کی شکل میں نظر نہیں آرہی ہے۔ بہر کیف مقتول کے والدین نے ریاستی گورنر سے ملاقات کر کے اس قتل کی انکوائری سی بی آئی کے ذریعہ کرانے کی مانگ کی ہے جب کہ ریاستی حکومت نے یہ کیس سی آئی ڈی کو سونپا ہے اور سی آئی ڈی نے دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
مارکسی لیڈر سوجن چکر ورتی نے ممتا بنرجی کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شوٹ آو¿ٹ، گولی، خون،لوٹ، عصمت دری اس ریاست کی تقدیر بن چکی ہے۔ سنیچر کو ہوڑہ میں اتوار کو ٹیٹا گڑھ میں، تقریباً ہر روز شوٹ آو¿ٹ کا واقعہ سامنے آرہا ہے ۔ سی آئی ڈی نے اس قتل کے سلسلے میں محمدخرم اور غلام علی نامی دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دیگر کو پولس تلاش کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.