کولکاتا9 نومبر:مغربی بنگال کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے الیکشن کمیشن ہند سے یہ درخواست کی ہے کہ اس بار بھول سدھار ایکٹرول رول کی تیار کی جائے۔ بشمول مہاجر مزدوروں کے نام جووبائی حالات ہیں یہاں لوٹ کرآئے ہیں اوراب ریاستی اسمبلی الیکشن2021 بھی قریب ہیں۔ ریاستی چیف الیکٹرورل آفیسر(سی ای او) نے ایک آل پارٹی میٹنگ سوموار کو طلب کی اورالیکشن کی تیاری سے متعلق گفت وشنید اس کوویڈ-19 کے ماحول میں کیا۔ دراصل یہ ضروری میٹنگ آئندہ اسمبلی الیکشن سے متعلق خاص الخاص تھی۔ پارتھو چٹرجی جو ترنمول کانگریس کے وزیرو جنرل سکریٹری دونوں ہی ہیں۔ انہوں نے ای سی آئی سے درخواست کی کہ اس بارالیکٹرورل رول غلطیوں سے پاک ہوگا تاکہ ووٹ دینے والوں کو اس وبائی دور میں کسی قسم کی بھی کوئی دقتیں نہ ہوں، اوروہ سارے مہاجر مزدور جو اس نازک حالات میں یہاںلوٹ کرآچکے ہیں ان کے نام بھی الیکٹرورل رول میںشامل رہے۔ اب یہ امید کی جارہی ہے کہ 18 نومبر سے دسمبر آخر تک الیکٹرورل رول کا سرسری نظرثانی کاکام مکمل ہوجائے گا ، پھر فائنل رول کی اشاعت 15 جنوری 2021 میں متوقع ہے۔ سیاسی پارٹیوں نے اس بات پر بھی غورکرنے کو کہاہے کہ یوتھ لیول آفیسرس (بی ایل او) جو کل78.900 متفرقات بوتھوں میںبیٹھتے ہیں وہاں کے اضافی، تنسیخ و تصحیحات کاذکر مخصوص ووٹر لسٹ میں ہوجائے جب کہ زیادہ تر کے نام اس میں ہوتے ہی نہیں ہیں۔
Comments are closed.