کولکاتا۔ 3جولائی۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا پروگرام ” وباءعام اور جدید اردو افسانہ“ پر یکروزہ قومی سیمینار 17جولائی کے بجائے 18جولائی کو ہوگا۔ اکاڈمی کی مجلس عاملہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر دبیر احمد نے اس کا خلاصہ کیا اور کہا کہ 18جولائی سنیچر کے روز اکاڈمی کے مولانا آزاد آڈیٹوریم میں ہوگا جس میں سماجی دوریاں برقرار رکھی جائیں گی ۔ اکاڈمی نے لاک ڈاﺅن کے دوران سرگرمیاں جاری رکھی تھیں جس کا اظہار مختلف اشتہارات سے ہوا اور اس دوران خاص طور پر طلباءو طالبات کو راحت پہنچانے کیلئے ان کے وظائف میں اضافہ کرنے کے ساتھ ان کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جس کا اظہار نائب چیئرمین ایس ایم ایس حیدر نے 2جولائی کے پریس کانفرنس میں کیا تھا۔
Comments are closed.