کوچ بہار ،16،اپریل: شمالی بنگال کے وزیر ترقیات ربندر ناتھ گھوش نے جمعرات کے روز ان کی رہائش گاہ سے لاک ڈاو¿ن کے سبب اور ان افراد کو جو حالیہ طوفان اور بارش کی وجہ سے نقصان اور پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ انھیں اس بحران سے نکالنے کےلئے عارضی طور پر اناج اور ترپال فراہم کرایا۔آج اس نے دور دراز علاقوں کے لوگوں کےلئے غذائی اجناس سے لدی گاڑیوں کو اپنے گھر سے روانہ کیا۔وہ ضلع پریشد کے صدر پنکج گھوش بھی اس موقع پر انکے ساتھ موجود تھے۔اس موقع پر وزیر نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران غریب اور لاچار لوگوں کی حکومت کی جانب سے مسلسل مدد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے آئے طوفان اور اولا سے متاثرہ افراد کی بھی مدد کی جارہی ہے۔اس دوران وزیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاو¿ن کی پیروی کریں اور کورونا وائرس سے بچاو¿ کےلئے معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں۔
Comments are closed.