Take a fresh look at your lifestyle.

مانسون کے بعد اس بارسخت سردی پڑنے کا امکان

کولکاتا28 اکتوبر:دکھن بنگال میںدرجہ حرارت بتدریج کم ہوتاجارہاہے۔ نیز اضلاع میں بھی یہی اثر دیکھاجارہاہے۔ دفترموسمیات نے آگے ہی اس کی پیش گوئی کردی تھی۔ یہ بھی کہاتھا کہ اس بار سردی پورے شباب پررہے گی۔ پورے سال مانسون کااثر رہا مگر اب جو سردی پڑے گی وہ ہڈی تک کو لرزہ خیز کردے گی۔ اتنی سخت سردی پڑے گی ۔ بدھ کی صبح کو آسنسول کادرجہ حرارت 18.3 ڈگری سیلسیس تھا ، بانکوڑہ کا 18.5 بیرک پور کا 21.8 ، بردوان کا23.0 ڈائمنڈ ہاربر کا21.5 دیگھا کا 19.8 ، پاناگڑھ کا 15.8 پرولیا کا 16.0 شری نکیتن کا17.4 ڈگری سیلسیس رہا۔ منگل کو آسنسول کادرجہ حرارت 18.9 باگائی میں 22.5 بانکوڑہ میں19.9 بیرک پور میں19.9 بردوان میں 23.8 کیننگ میں22.4 ڈائمنڈ ہاربر میں 22.6 دیگھا میں20.8 پانا گڑھ میں17.0 پرولیا میں16.0 شری نکیتن میں18.6 ڈگری سیلسیس تھا۔ بارش نہیں ہوگی۔دفتر موسمیات نے بتایا کہ دیگربرسوں کے مقابلے اس بار بارش زیادہ ہوئی۔ اس طرح اس بار ٹھنڈ بھی زیادہ رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.