کولکاتا06 اکتوبر۔ کولکاتا میں وبائی کرونا وائرس حفاظت کیلئے لگائے گئے لاک ڈاو¿ن کے باوجود بلا وجہ گھروں سے باہر جانے والوں کے خلاف پولس مہم مسلسل جاری ہے۔ ریاستی حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دئے جانے کے باوجود بغیر کسی ماسک کے گھروں سے نکلے ہوئے 134 افراد کو منگل کی دوپہر 12 بجے تک گرفتار کرلیا ہے۔
لال بازار میں کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 46 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو بلا وجہ گھروں سے باہر گھوم رہے تھے۔ 10 افراد کو سڑک پر تھوکنے کے الزام میں بھی پکڑا گیا ہے۔ در حقیقت کولکاتا میں پولس ٹیم مسلسل سڑکوں پر تھوکنے والوں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.