کولکاتا،14اکتوبر: کورونا انفیکشن، کلکتہ میں تجدید عروج کے پیش نظر کولکاتاپولیس نے میٹروپولیس میں لاک ڈاون کے قواعد کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی میں اضافہ کردیا ہے۔ انفیکشن کی روک تھام کےلئے لاک ڈاو¿ن کے باوجود ، گھومنے پھرنے والوں کےخلاف پولیس مہم جاری ہے۔ ریاستی حکومت کے ماسک پہننا لازمی قرار دینے کے باوجود ، بدھ کی رات 12 بجے تک بغیر ماسک کے گھروں سے باہر آنے والے 75 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لال بازار میں کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 31 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو بلا وجہ گھروں سے باہر گھوم رہے تھے۔ 8 افراد کو سڑک پر تھوکنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ در حقیقت ، کولکاتا میں ، پولیس ٹیم تھوکنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ ایک چالان بھی کاٹا گیا ہے۔
Comments are closed.