Take a fresh look at your lifestyle.

عورت کی لاش بر آمد،عصمت دری کے بعد قتل کاخدشہ

کلپی،3اگست: آج علی الصبح یہاں جھاڑجھنکاڑ جنگلات کے درمیان ایک عورت کی لاش پائی گئی جسے دیکھنے کے بعد پورے علاقے میں تہلکہ مچ گیا۔ جھاڑ جھنکاڑ کے درمیان اس عورت کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ لوگوں نے فوراً پولس کو اس کی خبر دی۔ یہ واقعہ کلپی تھانہ کے تحت بھگوان پور میں رونما ہوا۔ وہ عورت ایک زرد رنگ کی نائیٹی پہن کر تھی۔ علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ وہ اس عورت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے کیونکہ وہ اس علاقے کی نہیں ہے جس انداز میں اس کی لاش پڑی ہوئی تھی اس سے اندازہ ہوا کہ اس کی عصمت دری کرنے کیے بعد اسے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ کلپی پولس اس عورت کا نام ٹھکانہ معلوم کرنے کے لئے اپنی تفتیش شروع کر چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.