Take a fresh look at your lifestyle.

پولیس کےساتھ صحافیوں کا کردار بھی قابل ستائش: تپن داس گپتا ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی یومِ پولیس منایا گیا

ہگلی8/ستمبر ( عوامی نیوز بیورو ) کورونا وبا اور امفان طوفان کو لیکر پولیس نے جسطرح سے کارکردگی کا مظاہرہ کی۔ انکی اس خدمات سے متاثر ھوکر ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی گزشتہ اگست ماہ میں ہی اعلان کی تھی کہ یکم ستمبر کو ریاست بھر میں پولیس دیوس ( یومِ پولیس ) کے طور پر منائے گی اور ہر سال یکم ستمبر کو پولیس ڈے منائی جائے گی۔ لیکن 31اگست کی رات ملک کے سابق صدر پرنب مکھرجی کی موت ہوگئی۔ جسکی وجہ سے یکم ستمبر کو پولیس ڈے نہیں منایا جاسکا اور پورے ایک ہفتے تک سابق صدر کے اعزاز و احترام میں سوگ منایا گیا اور پولیس ڈے کی تقریب کو آٹھ ستمبر کو منانے کا ہدایت دیا گیا۔ آج اسی ہدایت کے مطابق ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں یومِ پولیس کی تقریب منعقد کی گئی۔ ایک طرف چنسورہ پولیس لائن میں ہوم گارڈ ایسوسی ایشن کے زیرِ احتمام پولیس ڈے منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر ، ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا ، چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار اور دیگر پولیس اہلکار شرکت کئے۔ تقریب کا آغاز بنگلہ نظم کے ساتھ کیا گیا۔ اسکے بعد باری باری سے سبھی نہیں پولیس کی کارکردگی اور انکی خدمات کو گنوایا۔ ایم ایل اے اسیت مجمدار نے اپنی مختصر سی تقریر میں کہا کہ آج کی یہ تقریب پولیس کو اعزاز میں اپنی جانب سے کرنے کا خواہش مند تھا۔ مگر یہ کسی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ لیکن میں گزارش کرتا ہوں کہ آئندہ سال اگر میں ایم ایل اے رہا تو یہ خدمت انجام دینے کا مجھے موقع دیا جائے۔ اسکے بعد ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسطرح سے لاک ڈاو¿ن اور کورونا وبائ کا پرواہ کئے بغیر پولیس اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے یہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ اس دوران تپن داس گپتا نے وزیر اعلیٰ کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ممتابنرجی کی ہی وجہ سے مغربی بنگال میں تبدیلی ممکن ہوپائی ہے اور حکومت قائم کرنے کے بعد سے جسطرح سے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال کے عوام کے لئے خدمات انجام دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ وہ ایک بےمثال کام کو انجام دے رہی ہیں۔ گزشتہ چوتیس برسوں میں پولیس کی کارکردگی و انکی حوصلہ افزائی کےلئے کوئی بھی سامنے نہیں آیا تھا۔ لیکن ممتابنرجی پولیس کی کارکردگی سے متاثر ہوکر انکے اعزاز میں ایک نیا سلسلہ اس سال سے پولیس ڈے کے نام پر شروع کی ہیں۔ اس دوران تپن داس گپتا نے ہگلی ضلع کے صحافیوں کو بھی خوب سراہنا کیا اور کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ صحافیوں کا بھی اس دوران اہم کردار رہا ہے۔ یہ بھی جان کی پرواہ کئے بغیر کورونا وبائ کے دوران عوامی خدمات میں مصروف نظر آئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہیں نے آج صحافیوں کو نصیحت بھی دیا کہ دن بھر ادھر ادھر خبروں کی تلاش میں رہتے ہیں رہیں۔ مگر گھروں میں داخل ہوتے ہی کپڑے بدل دیں۔ اسکے بعد پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ایم ایل اے اسیت مجمدار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال کا انتظار کیوں کیجئے گا۔ آج دن بھر یومِ پولیس ڈے ہی ہے۔ آپ شام کو کہیں بھی اپنی جانب سے پولیس کے اعزاز میں تقریب منعقد کرلیں ؟ اس بات پر اسیت مجمدار کھڑے ہوگئے اور کہا کہ شام کو کسی خاص وجوہات کی وجہ سے ممکن نہیں ہے۔ لیکن اسی ہفتے پولیس کے اعزاز ایک تقریب منعقد ضرور کرونگا۔ ہمایوں کبیر نے اپنی تقریر کے دوران پولیس کی کارکردگی کورونا سے لیکر لاک ڈاو¿ن اور پھر امفان طوفان کے درمیان کارکردگی کو سراہا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں 19 اضلاع میں ڈیوٹی انجام دیا ہوں۔ لیکن یہاں کے لوگوں ایک الگ سی بات محسوس کیا ہوں یہاں کے لوگ ملنسار ہیں۔ لوگوں کا احترام کرنا بھی جانتے ہیں۔ ساتھ ہی اپنی پولیس ٹیم کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پہلے تھا وہاں کی ٹیم تو اچھی تھی ہی مگر ان سے بہتر ٹیم ہگلی ضلع میں مجھے ملی ہے اور ریٹائرمنٹ آخری وقت میں اسطرح کا تجربہ میرے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں۔ پولیس کمشنر ہمایوں کبیر بھی ہگلی ضلع کے صحافیوں کے کردار کو قابل ستائیس بتایا اور کہا کہ انکی وجہ سے بہت سارے معاملے میں اہم جانکاری فراہم ہوئی ہے۔ ساتھ ہی کہیں چوک ہوئی ہے تو انہیں کی وجہ سے اسے درست کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ریاست میں بہت سارے پولیس افسران ، پولیس اہلکار کورونا وبائ کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں۔ ہگلی ضلع میں بھی چند عام شہری اس مہلک مرض کی گرفت میں آکر جان گنوا چکے ہیں۔ انکے روح کے لئے ہم دعاگو ہیں۔ اس تقریب کے دوران کورونا وبائ کی وجہ سے جان گنوا دینے والوں کی یاد میں ایک منٹ کےلئے خاموشی اختیار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ادھر اس تقریب کو ختم ہوتے ہی ٹریفک پولیس ایسوسی ایشن کے جانب سے چنسورہ کھادینا موڑ پر ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی۔ یہاں یہی سارے مہمان شریک ہوئے اور ٹریفک پولیس ، گارڈ کو اپنے ہاتھوں سے گنجی ، سینٹائز اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا اور انکی کارکردگی کی بھرپور سراہنا کرتے نظر آئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.