کولکاتا 14 جولائی:مغربی بنگال کانگریس لیڈر و قاری احمر فاو¿نڈیشن کے چیئرمین زید انور محمد کورونا پوزیٹو پائے گئے۔گزشتہ کچھ دنوں پہلے وہ ہونگ کانگ کچھ ذاتی کام سے گئے تھے اور وہ وہی رہ رہے تھے۔فی الحال ہونگ کانگ کے ایک اسپتال میں وہ زیرِ علاج ہیں۔واضح رہے کہ زید انور محمد لاک ڈاو¿ن بحران کے دوران کافی سرگرم رہے ہیں۔کولکاتا کے آس پاس کے علاقے خاص طور پر وارڈ نمبر 44 میں ا±نہوں نے غریب و پسماندہ لوگوں کی لاک ڈاو¿ن میں مسلسل مدد کرتے رہے۔ا±نہوں نے مارچ سے نافذ پہلے مرحلے سے پانچویں مرحلے کے لوک ڈاو¿ن میں لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر ا±نکی خدمات کی۔ ا±نہوں نے وارڈ نمبر 44 میں مسلسل سینی ٹائزیشن سے لیکر ماہ رمضان میں روزہ داروں کے افطار کیڈٹس لے کر عید الفطر کی خوشی منانے تک سرگرم رہے اور لوگوں کی مدد کی۔امفان طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بالخصوص جنوبی چوبیس پرگنہ کے علاقے کا دورہ کیا۔پریشان حال لوگوں کی راشن کیٹس و دیگر ضروریات زندگی چیزوں کو تقسیم کر ا±نکی مدد کی۔کورونا بحران کے دوران زید انور کی یہ خدمات قابلِ ستائش ہے۔ا±نہوں نے اپنے چاہنے والوں سے ا±نکی صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔
Comments are closed.