جنوبی 24 پرگنہ،یکم،اکتوبر:پارٹی کے ضلع جنرل سکریٹری کو بی جے پی کی ایک خاتون کارکن سے چھیڑخانی کرنے کے الزام میں جنوبی 24 پرگنہ ضلع بروئی پور میں گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کا نام سروپ دت ہے۔بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے ، مدھوشمیتا رائے نے بروئی پور تھانے میں سروپ دت اور منڈل کے صدر دیوپن چٹوپادھیائے کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ اس کی بنیاد پر سروپ دتہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور بروئی پور عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس معاملے پر ابھی تک ضلع بی جے پی کی قیادت نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی کے نئے مرکزی سکریٹری انوپم ہاجرہ اتوار کے روز بروئی پور آئے تھے۔ان کی آمد کے بارے میں بی جے پی میں اختلاف رائے تھا۔بی جے پی کارکنوں کے ایک حصے نے انوپم ہاجرہ کی گاڑی کو گھیرے میں لیکر احتجاج کیا۔ جنہیں بی جے پی کے دوسرے گروپ نے مارا پیٹا ، جس میں 11 افراد زخمی ہوئے۔اسی دوران ، بی جے پی کی ایک خاتون لیڈی رہنما کے ساتھ پارٹی دفتر میں سروپ دت سے بدتمیزی کرنے کے الزامات منظر عام پر آئے۔
Comments are closed.