کولکاتا،12ستمبر: ایک مہینے کے اندر ہی علی پور چڑیا خانہ کا آن لائن تفریح پسند لوگوں میں مقبول ہو گیا اب سے چڑیا خانہ میں داخل ہونے بنا ہی علی پور چڑیا خانہ کے تمام چرند پرند و دیگر حیوانات کا کلی نظارہ موبائیل ایپ کے ذریعہ کر سکتے ہیں۔’ ای – زو‘ کولکاتا نام کا یہ ایپ جس کے بٹن دبانے سے ہی علی پور چڑیا خانہ کے تمام چرند پرند و انواع و اقسام کے حیوانات کے حرکات و سکنات کو کھلی آنکھوں سے دیکھ دسکیں گے۔ یہ سارا کچھ گوگل پلے سنٹر میں موجود ہے صرف ڈاو¿ن لوڈ کرنے کی دیری ہے۔ مگر آف لائن کو استعمال میں لانے والوں کو یہ آسانی دستیاب نہیں ہو گی۔ اس کے لئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔ چڑیا خانہ کے بارے میں جانکاری مل جائے گی۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کے عتاب سے یہ چڑیا خانہ مارچ سے بند تھا۔ ریاست کے دوسرے چڑیا گھروں کا بھی یہی حال تھا۔ لہٰذا تفریح پسند لوگوں کے دل بہلانے کا ذریعہ نہ ہونے سے ان کا مزاج بوجھل ہو گیا تھا۔ اب بڑوں کے علاوہ بچوں کو بھی اس ایپ کے ذریعہ علی پور چڑیا خانہ کی سیر کرائی جائے گی۔ ان کے دل بہلائے جائیں گے۔ اس ایپ کا افتتاح ایک ساتھ دارجلنگ اور کولکاتا میں مغربی بنگال محکمہ جنگلات کے وزیر راجیو بندو پادھیائے نے کیا ۔ اب یہ فیس بک لائیو لوگوں کے اندر زیادہ مقبول ہوگا۔
Comments are closed.